مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانیت سوز کارروائیاں جاری ہیں

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانیت سوز کارروائیاں جاری ہیں

مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار کی سرپرستی میں بھارتی فوج مسلسل نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر مظالم ڈھانے میں مصروف ہے، بھارتی فوج اور ریاستی پولیس نے اننت ناگ میں ایک کشمیری نوجوان کو دہشتگرد قرار دے کر شہید کردیا جعلی مقابلے کے خلاف اننت ناگ کے رہائشیوں نے شدید احتجاج کیا اس دوران قابض فوج اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھنے کو ملیں، بھارتی فوج نے سوپور کے گاؤں بومائی میں سرچ آپریشن کے نام پر لوٹ مار کئی، گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ مذاحمت کرنے پر نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔رواں سال آٹھ جولائی کو تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج نے قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے، اب تک ایک سو پندرہ سے زائد کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کیا جاچکا ہے، بھارتی مظالم میں ہزاروں افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

Most Popular