صومالیہ میں خودکش دھماکہ،13 پولیس اہلکار جاں بحق،15زخمی
افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش دھماکے سے13 پولیس اہلکار جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے ہیں۔موغا دیشو پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز خودکش بمبار نے پولیس یونیفارم پہنا ہوا تھا اور پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں پریڈ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔پولیس ترجمان نے بتایاہے کہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس ترجمان میجرمحمد حسین نے بتایا خودکش بمبار نے جنرل کھائی پولیس اکیڈمی میں پولیس پریڈ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔