سعودی شہزادے عبدالرحمان بن عبدالعزیز 86برس کی عمر میں انتقال کرگئے
عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہزادے عبدالرحمان بن عبدالعزیز 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء مسجدالحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی، سعودی شہزادے عبدالرحمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے موجودہ بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی ہیں، عبدالرحمان بن عبدالعزیز 1970 کے وسط کے دوران شاہی خاندان کے معاملات کے مشیر تھے، جبکہ 1978 سے نومبر 5، 2011 تک وہ دفاعی ڈویژن اور وزیر ایوی ایشن کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں