بھارت میں بھی بارش نے 80 لوگوں کی جان لے لی۔

بھارت میں بھی بارش نے 80 لوگوں کی جان لے لی۔

بھارتی ریاستوں آسام، منی پور اور آروناچل پردیش میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 80 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے ۔آسام،منی پور اور آروناچل پردیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 58 اضلاع جبکہ صرف آسام میں ہی 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے سیلابی پانی میں پھنسے 8 ہزار کے قریب افراد کو بچالیا ہے۔زیر آب آنے سے کئی دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔

Most Popular