انتخابی جائزوں کےمطابق جرمن چانسلرآنگیلا میرکل کی جماعت کوملک کی3ریاستوں میں سے2 میں ہونے والےعلاقائی انتخابات میں شکست کاسامناہے

انتخابی جائزوں کےمطابق جرمن چانسلرآنگیلا میرکل کی جماعت کوملک کی3ریاستوں میں سے2 میں ہونے والےعلاقائی انتخابات میں شکست کاسامناہے

جرمنی کے علاقائی انتخابات میں مہاجرین کی آمد کی مخالف جماعت اے ایف ڈی ماضی کے مقابلے میں کامیاب رہی ہے۔ان انتخابات کو چانسلر انجیلا مرکل کی مہاجرین کے بارے میں ’اوپن ڈور‘ پالیسی کا امتحان قرار دیا جا رہا تھا۔2015میں جرمنی میں دس لاکھ سے زیادہ مہاجرین اور پناہ گزین داخل ہوئے ہیں۔حکمران جماعت سی ڈی یو کو ملک کی مغربی ریاست باڈن ورٹیمبرگ میں ماضی میں سب سے بڑی جماعت رہی ہے تاہم اس بار عوامی جائزے کے مطابق جماعت کی حمایت میں 27 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔سی ڈی یو اور سوشل ڈیموکریٹس کی اتحادی حکومت والی قدرے غریب مشرقی ریاست سیکسینی اینہالٹ میں امید کی جارہی ہے کہ یہ اتحاد حکومت میں برقرار رہنے میں کامیاب رہے گا۔۔اینجلا مرکل کا کہنا ہے الیکشن ہار جائینگے لیکن اصولوں پر سودے بازی نہیں کرینگے ہمارا موقف انسانیت اور یک جہتی ہے جسے کسی صورت نہیں چھوڑیں گے

Most Popular