شمال مشرقی بولیویا میں چھوٹا طیارہ گرنےسے7افراد ہلاک اور15زخمی ہوگئے

شمال مشرقی بولیویا میں چھوٹا طیارہ گرنےسے7افراد ہلاک اور15زخمی ہوگئے

سیسنا دو سو چھہ نامی طیارہ شمال مشرقی بولیویا کے علاقے سانٹانا ڈی یاکوما میں گر کر تباہ ہوا ،،طیارے میں پائلٹ سمیت چار افراد سوار تھے ،،جہاز ایک دیہی علاقے کی مارکیٹ پر جا گرا جس سے زمین پر موجود تین افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ،،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ اڑنے کے فوری بعد گر گیا ،،بولیوین ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق واقع کیسے پیش آیا یہ واضع نہیں ہو سکا ،،عینی شاہدین کے مطابق طیارے کو فضا میں آگ لگی جس کے بعد وہ تیزی سے زمین کی جانب آیا اور ایک تجارتی مقام پر زمین سے ٹکرا گیا

Most Popular