فلسطین کے پناہ گزین کیمپ میں پلنے بڑھنےوالی استانی حنان الحروب نے 10لاکھ امریکی ڈالر کا ’گلوبل ٹیچر ایوارڈ‘ جیت لیا

فلسطین کے پناہ گزین کیمپ میں پلنے بڑھنےوالی استانی حنان الحروب نے 10لاکھ امریکی ڈالر کا ’گلوبل ٹیچر ایوارڈ‘ جیت لیا

دبئی میں گلوبل ٹیچر ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی،،،، جس میں حنان الحروب نے گلوبل ٹیچر ایوارڈ اپنے نام کیا۔۔۔ ایوارڈ کا اعلان پوپ فرانسس نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا،، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اساتذہ امن و اتحاد کے معمار ہوتے ہیں۔ گلوبل ٹیچر کے انعام کے فائنلسٹوں میں، افغانستان، بھارت، کینیا، فن لینڈ اور امریکہ کے اساتذہ شامل تھے۔ حنان الحروب فلسطین کے پناہ گزین کیمپ میں پلی بڑھیں اور اب وہ انھی پناہ گزینوں کو تعلیم دیتی ہیں۔ وہ تشدد زدہ طلبہ کو تعاون فراہم کرنے میں اختصاص رکھتی ہیں۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد انھوں نے کہا کہ ’ایک فلسطینی خاتون استاد کی حیثیت سے انہیں اس سٹیج پر کھڑے ہونے میں فخر محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے انعامی رقم اپنے شاگردوں پر خرچ کرنے کا اعلان کیا۔۔۔ تقریب میں سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر، اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن رشید المکتوم کے علاوہ سلمی ہائیک، میتھیو میکونوگی جیسے فلمی ستارے بھی شریک ہوئے۔۔۔

Most Popular