فرانسیسی صدر کا ملک میں ایمرجنسی نافذ اورسرحدیں سیل کرنے کا حکم، ایئر پورٹ بند کردیا، تعلیمی ادارے بند۔

فرانسیسی صدر کا ملک میں ایمرجنسی نافذ اورسرحدیں سیل کرنے کا حکم، ایئر پورٹ بند کردیا، تعلیمی ادارے بند۔

پیرس میں واقع بٹاکلان تھیٹرمیں دہشتگردوں کی جانب سے شہریوں کی بڑی تعداد کو ہلاک کئے جانے کےبعد فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے کابینہ کے اراکین اور شہر کے میئرکے ہمراہ بٹاکلان تھیٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ دہشتگرد نہیں جانتے کہ ان کا مقابلہ بہادر فرانسیسی قوم سے ہے۔ اس سے قبل صدر ہولاندے نےملک کی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا اور فوج کی تعیناتی کا حکم دیدیا۔ صدر نے ترکی میں ہونیوالی جی ایٹ کانفرنس میں شرکت ملتوی کردی۔ واقعے کےبعد صدر اولاند پولیس کو ملک بھر میں سرچ آپریشن کی بھی ہدایت کردی جس کے بعد پولیس اور فوج نے شہر بھر میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ فرانس میں انیس سو چوالیس کے بعد پہلی بار ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ دہشتگردوں کے حملے کے بعد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ دوسری جانب ہالینڈ نے بھی فرانس کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی ہیں۔

Most Popular