پیرس: خودکش دھماکے اور فائرنگ, ایک سو ساٹھ افراد ہلاک, متعدد زخمی۔ پانچ دہشتگرد بھی ہلاک۔

پیرس: خودکش دھماکے اور فائرنگ, ایک سو ساٹھ افراد ہلاک, متعدد زخمی۔ پانچ دہشتگرد بھی ہلاک۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع اسٹیڈیم فرانس اسٹیڈیم میں فرانس اور جرمنی کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا کہ مختلف علاقوں میں دہشتگردوں نے حملے کردیئے۔ اس دوران پانچ سے زائد دھماکے ہوئے اور فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، ایک اور مقام پر حملوں آوروں نے ریسٹورنٹ پر حملہ کردیا۔ تیسرے مقام پر حملہ آوروں نے ایک تھیٹر میں موجود ایک سو اٹھارہ افراد کو یرغمال بنا لیا جنہیں ایک ایک کر کے ہلاک کردیا گیا
دہشتگردوں کے حملوں کے بعد فرانسیسی فورسز اور پولیس نے فوری طور پر شہر کو گھیرے میں لے لیا۔ فورسز کی کارروائی کے دوران تھیٹر میں موجود دہشتگرد مارے گئے، حملوں کے بعد شہر بھر میں مواصلات کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا جبکہ ٹرانسپورٹ بھی معطل ہوگئی۔

Most Popular