پیرس میں دہشتگردوں کےحملے اور ہلاکتوں پر اقوام متحدہ,امریکی صدر اور ڈیوڈ کیمرن سمیت عالمی برادری کی بھرپور مذمت ۔

پیرس میں دہشتگردوں کےحملے اور ہلاکتوں پر اقوام متحدہ,امریکی صدر اور ڈیوڈ کیمرن سمیت عالمی برادری کی بھرپور مذمت ۔

امریکی صدر اوباما نے پریس میں دہشتگردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں فرانسیسی عوام کےساتھ ہیں،دنیا بھر میں دہشتگردی کی کسی بھی واردات کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ فرانس کی ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فرانس ہمارا اتحادی ہے اس نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی ہے۔ مشکل وقت میں فرانس کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ دہشتگرد اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ دہشتگردسمجھتے ہیں کہ گھناؤنے اقدامات سے لوگوں کو خوفزدہ کریں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔ امریکہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، ٹیوٹر پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں فرانسیسی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے بھی پیرس کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم نے بھی فرانس میں حملوں کی مذمت کی ہے ۔انکا کہنا ہے کہ حملےپر آسٹریلیا کے عوام کے جانب سے فرانسیسی قوم سےہمدری کا اظہار کرتا ہوں۔ روس کی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیرس میں حملوں کو غیر انسانی قتل قرار دیا ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ تکلیف دہ وقت میں فرانس کے ساتھ ہیں۔کولمبیا،ترکی اور دیگر ممالک کی جانب سے بھی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

Most Popular