عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں 7.4 شدت کے زلزلے نے ہر چیز تہس نہس کر ڈالی
عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں سات اعشاریہ چار شدت کے زلزلے نے ہر چیز تہس نہس کر ڈالی،، زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ، جبکہ ہزاروں زخمی ہو گئے ،، زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان عراق کی سرحد کے ساتھ ایرانی صوبے کرمانشاه کے میں ہوا ،زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی ،، خوفناک آفت کے نتیجے میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ،، زلزلے نے ہر چیز تباہ کر دی جبکہ نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ،، عمارتیں گر گئیں لوگ ملبے تلے دب گئے،، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے ،، جبکہ عوام نے عطیات کی اپیل بھی کر دی گئی ہےزلزلے کے آفٹر شاکس کے خدشات پر شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر سڑکوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں،، زلزلے کے جھٹکے اسرائیل، کویت اور ترکی میں بھی محسوس کیے گئے ، عراق نے عالمی طاقتوں سے بھی مدد کی اپیل کی ہے ،، زلزلے کے بعد سے آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے ،، جبکہ خوفناک آفت کے بعدعالمی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا،