امریکی ریاست واشنگٹن کے سکول میں فائرنگ سے ایک طالبعلم ہلاک جبکہ 6زخمی
واشنگٹن کے علاقے فری مین کے سکول میں ایک مسلح شخص نے گھس کر فائرنگ کردی جس سے ایک طالبعلم ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے جنہیں ہستپال داخل کرا دیا گیا۔، فائرنگ سے سکول میں بھگدڑ مچ گئی پولیس نے اطلاع ملنے پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مسلح شخص کو حراست میں لے لیا جبکہ سکول کو تلاشی کے بعد کلیئر قرار دیدیا گیا ، حکام کا کہنا کہ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اس کی تحقیق کی جا رہی ہے جبکہ مسلح شخص کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کا تعلق کس علاقے سے ہے