بھارت کے یونین منسٹر کیرن ریجوجو نے بے شرمی کی تمام حدیں پار کردیں

بھارت کے یونین منسٹر کیرن ریجوجو نے بے شرمی کی تمام حدیں پار کردیں

بھارت کے یونین منسٹر کیرن ریجوجو (Kiren Rijiju) نے بے شرمی کی تمام حدیں پار کردیں، اور روہنگیا مسلمانوں کو غیر قانونی تارکین وطن قرار دے کر، بھارت کی سکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا،، چالاک بنیے نے کہا چونکہ روہنگیا مسلمان غیر قانونی طور پر بھارت آئے ہیں، اس لیے انہیں اسی جہنم میں واپس ڈی پورٹ کردیا جائے گا، ادھر میانمار کے صدارتی ترجمان زا ہٹے (Zaw Htay) نے کہا ہے کہ ،، رکھائن کے تین ٹاﺅن شپس میں مجموعی طور پر روہنگیا مسلمانوں کے 471 دیہات ہیں،، جن میں سے ایک سو چھہتر کا مکمل نام و نشان مٹ چکا ہے،، اس کے علاوہ چونتیس دیہاتوں کے لوگوں نے اپنے رشتہ داروں کے پاس قریبی آبادیوں میں ہجرت کرلی ہے، دوسری جانب قتل عام سے بچ کر بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی آبادی تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے

Most Popular