ترک صدر رجب طیب اردگان نے روس سے ایس چار سو دفاعی نظام کی خریداری کے سمجھوتے سے متعلق مغربی ممالک کی تشویش کو مسترد کردیا

 ترک صدر رجب طیب اردگان نے روس سے ایس چار سو دفاعی نظام کی خریداری کے سمجھوتے سے متعلق مغربی ممالک کی تشویش کو مسترد کردیا

ترکی نے روس نے جدید دفاعی نظام ایس 400 خریدنے کا معاہدہ کیا تھا ،، جس کے بعد سے نیٹو ممالک میں کھلبلی مچ گئی تھی ،، لیکن اب ترک صدر طیب اردگان نے مغربی ممالک کی تشویش کو مسترد کردیا، کہا کہ ان کا ملک اپنے لیے سکیورٹی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گا،، انھوں نے کہا کہ ہم سکیورٹی کے محاذ پر اقدامات کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے،، مغربی ممالک نے ترکی کے روس کے ساتھ اس دفاعی سمجھوتے پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس پر ترکی کا کہنا ہے کہ اس کے نیٹو اتحادیوں نے مالی طور پر کوئی موثر متبادل میزائل دفاعی نظام پیش نہیں کیا تھا،، تو روس کا دفاعی نظام خریدنا پڑا ،، ہم اب مزید انتظار نہیں کر سکتے،،

Most Popular