شمالی کوریا نے جاپان کو ڈبونے اور امریکہ کو راکھ اور اندھیروں میں تبدیل کرنے کی دھمکی دے ڈالی
شمالی کوریا نے جاپان اور امریکہ کو سخت الفاظ میں متنبہ کر دیا،، کہا وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کی گئی ،، پابندیوں کے خلاف جوہری ہتھیاروں کواستعمال کرنے میں دیر نہیں کرے گا،، جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے جاپان کو ڈبو کر امریکہ کو راکھ اور اندھیروں میں ڈبو دے گا،، شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جاپان کے وجود کی زیادہ ضرورت نہیں ہے،، ان کا نیوکلیائی بم جوشی جاپان کے چار جزیروں کو ڈبونے کیلئے کافی ہے،، شمالی کوریا نے نئی پابندیاں لگنے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے،، کچھ روز پہلے شمالی کوریا پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نئی پابندیاں عائد کی ہیں