شمالی کوریا نے میزائل تجربات کر کے پوری دنیا کو تشویش میں ڈال دیا۔

شمالی کوریا نے میزائل تجربات کر کے پوری دنیا کو تشویش میں ڈال دیا۔

شمالی کوریا اور امریکہ آمنے سامنے، دونوں ممالک اپنی قوتوں کا بے باک مظاہرہ کررہے ہیں ، شمالی کوریا نے میزائل تجربات کر کے پوری دنیا کو تشویش میں ڈال دیا ہے ،، امریکہ کو صاف صاف کہا گیا کہ کسی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، شمالی کوریا نےملک میں ہونے والی ملٹری پریڈ میں اپنے نئے بیلسٹک میزائلوں کی نمائش کی،، پریڈ میں شمالی کوریاکی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دی کہ اگر امریکہ نے ان کے ملک کے خلاف جارحیت کی یا ان پر جنگ مسلط کی تو اس کے نتائج امریکہ پر ہوں گے، امریکہ کے کوریا کے سمندرمیں کشیدگی کو بڑھانے کے اقدامات پر شمالی کوریا بھی اپنے خطر ناک ہتھیاورں کی نمائش کر رہا ہے، امریکا کو متنبہ کیا گیا کہ وہ اشتعال انگیزی سے اجتناب کرے اور اگر جنگ شروع کی جاتی ہے تو اُن کا ملک اُس کا مقابلہ کرے گا، دوسری جانب چین نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کے حوالے سے کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ’کسی بھی وقت لڑائی چھڑ سکتی ہے،، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو ہو سکتا ہے کہ جیت کسی کی بھی نہ ہو۔

Most Popular