مڈغاسکر میں سمندری طوفان اور موسلادھار بارشوں سے اموات 51 ہو گئیں
مڈغاسکر میں سمندری طوفان ایوا اور موسلادھار بارشوں سے اموات51 ہو گئیں۔ ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ایوانامی طوفان 5 جنوری کو افریقی جزیرے کے مشرقی حصے سے ٹکرایا جس سے کئی دریا ﺅں میں طغیانی آگئی، سٹرکوں میں شگاف پڑ گئے اور پل زیر آب آگئے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق اس طوفان سے اب تک ایک لاکھ 61ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔