ہانگ کانگ: پولیس جوان نے اردومیں بات کرکے پاکستانی کو خودکشی سے بچالیا۔

ہانگ کانگ: پولیس جوان نے اردومیں بات کرکے پاکستانی کو خودکشی سے بچالیا۔

ہانگ کانگ میں ایک 20سالہ پولیس جوان نے رواں اردو میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے ایک شخص کو خودکشی سے بچایا جس کے بعد سے آن لائن پر ان کی بہت پذیرائی ہو رہی ہے۔پاکستانی شخص ایک کنسٹرکشن سائٹ پر 20میٹر (65 فٹ) اونچی کرین پر چڑھ گیا تھا جس کے بعد پولیس کو وہاں طلب کیا گیا تھا۔پولیس جوان افضال ظفر بھی پاکستانی نژاد ہیں اور وہ خودکشی پر مائل پاکستانی کے پیچھے کرین پر چڑھ گئے اور ان سے مادری زبان میں بات کی جس کے بعد وہ نیچے اترنے کے لیے راضی ہو گئے اور انھیں ہسپتال پہنچایا گیا۔مقامی کینٹونی زبان بھی روانی سے بولنے والے کانسٹیبل افضال ظفر نے کہا کہ وہ صرف اپنی تربیت کے مطابق عمل کر رہے تھے۔انھوں نے مقامی اخبار کو بتایا'میں نے اس طریق کار کا استعمال کیا جسے ہم نے اکیڈمی میں سیکھا تھا۔ میرے خیال سے جب میں نے اس کی ہی زبان میں بات کی تو وہ خود کو محفوظ سمجھنے لگا۔افضال ظفر صرف ایک سال قبل پولیس فورس میں شامل ہوئے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ یہاں پاکستانی نژاد واحد افسر ہیں۔انھیں ہانگ کانگ پولیس کی آپریشن 'جیم سٹون' نامی سکیم کے تحت بھرتی کیا گیا ہے جس میں غیر چینی نسل کے افسر کو بھرتی کیے جانے کا موقع دیا گیا۔

Most Popular