ترکی میں ناکام بغاوت کےبعد سرکاری اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاون جاری،109فوجی ججزکوعہدوں سے برطرف کردیا۔

ترکی میں ناکام بغاوت کےبعد سرکاری اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاون جاری،109فوجی ججزکوعہدوں سے برطرف کردیا۔

ترک وزارت دفاع نےسرکاری ملازمین کےبعد فوجی ججز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد اب تک دو سو نو فوجی ججوں کو برطرف کیا جاچکا ہے، بغاوت سے پہلے یہ تعداد چار سو اڑسٹھ تھی، ترک حکام نےمزید دو سو پندرہ پولیس افسروں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں،جبکہ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ترک فوج سے مزید دو سو اہلکاروں کو فارغ کر دیا جائے گا، ترک حکومت فتح اللہ گولن سے تعلق کے شبے میں اب تک بتیس ہزار افراد کو جیل بھیج چکی ہے جبکہ تعلیم، دفاع سمیت کئی دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ افراد کو ملازمتوں سے برطرف کیا جاچکا ہے۔

Most Popular