دنیا بھر میں آج سفید چھڑی کا دن منایا جارہا ہے۔

دنیا بھر میں آج سفید چھڑی کا دن منایا جارہا ہے۔

انیس سو تیس میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عام لاٹھیوں کو سفید رنگ دے کر نابینا افراد کیلئے متعارف کرانے کی روایت ڈالی گئی ۔ پندرہ اکتوبر انیس سوپینسٹھ سے عالمی علامتی دن کے طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر میں باضابطہ طور پر شامل کیا گیا۔ سفید چھڑی نابینا افراد کو چلنے پھرنے میں تحفظ فراہم کرتی ہے۔ سفید چھڑی کا عالمی دن منانے کا مقصد نابینا افراد کو درپیش مسائل اور مشکلات کے متعلق معاشرے کو آگاہی فراہم کرنا ہے اوردنیا کو یہ باورکرانا ہے کہ نابینا افراد بھی تھوڑی سی توجہ کے ساتھ ایک ذمہ داراورمفید شہری ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات منعقد ہوں رہی ہیں۔ سرکاری اداروں کے علاوہ نجی اداروں کو بھی نابینا لوگوں کو روزگار فراہم کرنے میں معاونت کرنی چاہیے۔ حکومت کو ایسے تربیتی مراکز بنانا ہوں گے جہاں نابینا افراد کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے۔

Most Popular