نیوکلئیر گروپ کا حصہ بننے کا خواب آنکھوں سجائے بھارت کے ارمانوں پر پھر پانی پھر گیا

نیوکلئیر گروپ کا حصہ بننے کا خواب آنکھوں سجائے بھارت کے ارمانوں پر پھر پانی پھر گیا

خوشامدیں کام نہ آئیں، بھارت کے خواب چکنا چور، مودی نے روس کو تو پٹا لیا لیکن پاکستان کے دوست چین نے ایک بار پھر بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، بھارت کو نیوکلئیر سپلائرز گروپ کا حصہ نہیں بننے دیں گے، چین ڈٹ گیا۔ چین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا حصہ نہیں بنے گا، بھارتی میڈیا کے مطابق سرحد پار دہشتگردی اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے معاملے پر چین اور بھارت کے درمیان اختلافات موجو د ہیں، چین نے کہا ہے کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے معاملے پر بھارت کی حمایت نہیں کرے گا۔ چینی نائب وزیر خارجہ لی باؤ ڈانگ نے واضح کیا ہے کہ بیجنگ دہشت گردی کے خلاف کوششوں کے نام پر کسی ملک کے سیاسی فائدہ اٹھانے کا مخالف ہے

Most Popular