کیلی فورنیا تاریخ کی بدترین جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں

کیلی فورنیا تاریخ کی بدترین جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں


کیلی فورنیا میں ریاست کی تاریخ کی بدترین آگ کی ہولناکیاں ایک ہفتے بعد بھی کم نہ ہوئیں،، دو لاکھ بیس ہزار ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہوچکا ہے،، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چالیس تک جاپہنچی ہے،، سو سے زائد افراد لاپتہ ہیں،،،آگ سے سب سے زیادہ متاثر سانتا روزا کاؤنٹی ہوئی ہے،، دس ہزار سے زائد فائر فائٹرز سولہ مقامات پر بھڑکتے شعلوں کو ٹھنڈا کرنے میں مصروف ہیں،، اس مقصد کیلئے فائر انجنز، ہیلی کاپٹروں اور جہازوں کے علاوہ بلڈوزر بھی استعمال کیے جارہے ہیں،، مگر تیز ہوائیں اور خشک موسم تمام کوششوں کو ناکام بنارہے ہیں،،،کیلی فورنیا میں لگی جنگلاتی آگ فضا میں آلودگی کا باعث بھی بن رہی ہے،، ریاست بھر میں دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں،، جس سے لوگوں کو سانس لینے میں بھی دشواری پیش آرہی ہے،،،۔۔۔

Most Popular