عراق کے جنوبی شہر نصیریہ کو داعش کے دہشتگردوں نے خون میں نہلا دیا، دو خودکش دھماکوں میں 50 افراد جاں بحق,90 نوے زخمی

عراق کے جنوبی شہر نصیریہ کو داعش کے دہشتگردوں نے خون میں نہلا دیا، دو خودکش دھماکوں  میں 50 افراد جاں بحق,90 نوے زخمی

عراق کے جنوبی شہر نصیریہ کو خون میں نہلادیا گیا، داعش کے چار دہشت گردوں نے ایک ریستوران پر دھاوا بول دیا،، جہاں کربلا اور نجف جانے والے زائرین مقیم تھے،، حملہ آوروں نے وہاں موجود ہر شخص کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا،اس کارروائی کے کچھ ہی دیر بعد قریب موجود چیک پوسٹ کو نشانہ بنادیا گیا، جہاں دو خودکش حملہ آوروں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا،عراقی وزارت داخلہ نے دونوں حملوں میں پچاس افراد کے جاں بحق جبکہ نوے کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے،، مرنے والوں میں ایرانی زائرین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے

Most Popular