پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم جمہوریت منایا جارہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم جمہوریت منایا جارہا ہے۔

عالمی یوم جمہوریہ منانے کی ابتدا دوہزار آٹھ میں ہوئی جب اقوام محتدہ کی جنرل اسمبلی نے دوہزار سات میں اپنے اجلاس میں ہر سال یہ دن منانے کی قرارداد منظور کی،،، اس دن کو منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر نئی جمہوریتوں کی حمایت کرنا اور ملکوں میں حکومتی سطح پر جمہوریت کے فروغ کے اقدامات کرنا ہیں، جمہوریت کا عالمی دن دنیا میں امن، انسانی حقوق اور ترقی جیسے بنیادی اہداف کیلئے منایا جاتا ہے، اس حوالے سے جمہوریت کے فروغ کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، پاکستان میں ستر سال گزرنے کے باوجود بھی جمہوریت مضبوط نہ ہوسکی، کبھی مارشل لا تو کبھی اندرونی مسائل نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، پاکستان میں سول ڈیموکریسی ہے لیکن جمہوریت نہیں،، سیاست دان پارلیمنٹ کو مضبوط تو بنانے کی باتیں کرتے ہیں لیکن بدقسمتی پر ایسا ہو نہیں پایا۔ یوم جمہوریت سب کو موقع فراہم کرتا ہےکہ ہم پوری دنیا بالخصوص غریب ممالک میں جمہوریت کی موجودہ حالت کوبہتر بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ جمہوریت کی بالادستی قائم و دائم رہنی چاہیئے تاکہ عوام ترقی کی راہوں پر گامزن ہو سکے۔

Most Popular