سنگاپور کی پہلی مسلم خاتون صدر نے حلف اٹھا لیا۔

سنگاپور کی پہلی مسلم خاتون صدر نے حلف اٹھا لیا۔

سنگاپور کی پہلی مسلم خاتون صدر نے حلف اٹھا لیا،، حلیمہ یعقوب کو بغیر ووٹ حاصل کیے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا،، اگرچہ سنگاپور میں صدر کا عہدہ بڑی حد تک رسمی ہے، تاہم صدر کے پاس اہم سرکاری تقرریوں کو ویٹو کرنے کا اختیار ہے،، صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد 63 سالہ حلیمہ یعقوب نے اپنے پہلے خطاب میں پورے مرحلے کے دوران جنم لینے والی نسلی کشیدگی کو ختم کرنے اور بغیر تعصب، نسل، زبان اور مذہب کے خود کو سنگاپور کے تمام شہریوں کا صدر منوانے کے عزم کا اعادہ کیا،، انہوں نے کہا کہ ’میں اس دن کا انتظار کر رہی ہوں جب ہمیں مخصوص نشستوں پر انتخابات کرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور سنگاپوری افراد قدرتی طور پر اور باقاعدگی سے تمام نسلوں سے تعلق رکھنے والوں کو صدر منتخب کرتے رہے ہیں،،

Most Popular