پابندیوں کے بعد شمالی کوریا نے بین البراعظمی میزائل فائر کر ڈالا۔

پابندیوں کے بعد شمالی کوریا نے بین البراعظمی میزائل فائر کر ڈالا۔

شمالی کوریا ایک بار پھر ایکشن میں آ گیا ،، شمالی کوریا نے سلامتی کونسل کی پابندیوں کے باوجود میزائل فائر کر ڈالا، جوجاپانی جزیرے ہوکائیدوکے2ہزارکلومیٹرمشرق میں بحرالکاہل میں گرا،، 

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ میزائل 770 کلو میٹر کی بلندی پر گیا اور اس نے 3700 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا،شمالی کوریا کی جانب سے یہ میزائل اقوام متحدہ کی جانب سے نئی پابندیوں کے اطلاق کے بعد فائرکیا گیا ہے،امریکہ اور جنوبی کوریا اس میزائل کے بارے میں تفصیلات کا جائزہ لے رہے ہیں،خیال رہے کہ تین روز قبل اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی تھی، نئی پابندیوں کے ذریعے شمالی کوریا کی دآمدات کا محدود کیا گیا ہے۔

Most Popular