مغربی لندن میں زیرزمین ٹرین سٹیشن پر دھماکے کے بعد برطانوی وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

مغربی لندن میں زیرزمین ٹرین سٹیشن پر دھماکے کے بعد برطانوی وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

مغربی لندن میں زیر زمین پارسنز گرین ٹرین سٹیشن میں دھماکے کے بعد برطانوی وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ،، پولیس اور اسکاٹ لینڈ یارڈ نے دھماکے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے،، لندن پولیس نے ٹرین اسٹیشن اور قریبی علاقے کا محاصرہ کرلیا،، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر مزید دھماکہ خیز مواد اور مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاعات ہیں،، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ دیسی ساختہ بم سے کیا گیا،، دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر بیس منٹ پر زیر زمین سٹیشن میں موجود کنٹینر میں ہوا،،جس کے نتیجے میں بائیس افراد زخمی ہو گئے،، دھماکے کے بعد ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی،، عینی شاہدین کے مطابق لندن کے میٹرو اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے بھی کئی لوگ زخمی ہوئے۔

Most Popular