فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔

 فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایفل ٹاور کے قریب پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین بھارتی حکومت اور فوج کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ احتجاج میں شامل مظاہرین نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کی سخت مذمت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کشمیریوں ہر ہونے والے مظالم کا نوٹس لیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے میں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی اور سابق وفاقی وزیر ریاض فتیانہ بھی شریک ہوئے۔

Most Popular