مقبوضہ وادی میں آج بھی کرفیو کے باعث حالات کشیدہ ہیں ، بھارتی فورسز نے بڈگام میں مزید 4کشمیریوں کو شہید جبکہ 15کو زخمی کر دیا

مقبوضہ وادی میں آج بھی کرفیو کے باعث حالات کشیدہ ہیں ، بھارتی فورسز نے بڈگام میں مزید 4کشمیریوں کو شہید جبکہ 15کو زخمی کر دیا

سرسبز مقبوضہ وادی کو بھارتی درندوں نے لہو لہو کر ڈالا ،،، مظالم ہیں کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہے ،انتالیس ویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے ،، جبکہ وادی میں مکمل کوفیو نافذ ہے،، حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج بھی مکمل ہڑتال ہے ، اور تعلمی ادارے  دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند ہیں ،، ہڑتال حریت رہنماؤں کی اپیل پر اٹھارہ اگست تک جاری رہیگی ،بھارتی فورسز نے بڈگام میں احتجاج کرنے والے مزید چار نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا، جبکہ پندرہ افراد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے،، دو زخمی ہسپتال میں بھی دم توڑ گئے،، بھارتی بربریت کے باعث اب تک کارروائیوں میں اکیاسی سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں  ہزاروں زخمی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ،، جن میں سے درجنوں ہاتھ ، پیروں یا آنکھوں سے محروم ہو چکے ہیں 
عالمی برداری ظلم و بربریت کے باوجود اب تک خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی تاحال گونگی بہری ہیں  ادھر کشمیریوں اور پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر ریاست کرناٹک سے تین طالب علموں کو گرفتار کر لیا گیا ، پولیس نے تینوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا،،

Most Popular