کشمیرسے متعلق اس کےموقف میں تبدیلی نہیں آئی،مسئلہ کشمیرکاحل پاکستان اوربھارت کوملکر نکالنا ہے:امریکا

کشمیرسے متعلق اس کےموقف میں تبدیلی نہیں آئی،مسئلہ کشمیرکاحل پاکستان اوربھارت کوملکر نکالنا ہے:امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نےنریندر مودی کے پاکستان سےمتعلق بیان پرتبصرے سےگریزکرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرسےمتعلق ہمارے موقف برقرارہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہناتھاکہ مسئلہ کشمیرپرپاکستان اور بھارت کےتمام مثبت اقدامات کی حمایت کرتےہیں۔ الزبتھ ٹروڈو نےکہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تشدد پرتشویش ہے۔
انہوں نے بتایاکہ امریکا مسئلہ کشمیرکےپُرامن حل کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہےتاہم اس معاملےکےپرامن حل کے لیے تمام فریقین کومل کرکوشش کرنا ہوگی۔

Most Popular