انڈونیشیا میں زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں جبکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا
انڈونیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ چھ اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا، لوگ زلزلے کے باعث خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کا مرکز جکارتہ سے پچاس کلومیٹر دور سمندر میں تھا جس کے باعث سونامی کی بھی وارننگ جاری کی گئی تاہم بعد میں واپس لے لی گئی، زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں، ریسکیو حکام نے ملبے کے نیچے دبے متعدد افراد کو باہر نکال دیا تاہم ایک شخص ہلاک ہوگیا ، حکام کا کہنا ہے کہ آفٹر شاکس کا امکان ہے اور شہریوں کو بھی محتاط رہنے کی تلقین کردی گئی ہے