دہشت گرد تنظیم کی ہمراہی میں داعش کے خلاف جنگ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ ترکی
ترک نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان بیکر بوزداع کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی /وائے پی جی کے ماتحت نام نہاد دہشت گرد فوج کو قائم کرنے کی کوشش آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق بوزداع نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ امریکہ نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ کے لیے ترکی کے بجائے پی وائے ڈی / وائے پی جی سے تعاون کرنے کو ترجیح دی ہے اور اس نے ہزاروں کی تعداد میں ٹریلروں کے ذریعے اسے اسلحہ فراہم کیا ہے۔امریکہ کی جانب سے اب شامی سرحدوں پر سیکورٹی فورس کے خول تلے نام نہاد دہشت گرد تنظیم قائم کرنے پر رد عمل کا مظاہرہ کرنے والے بوزداع نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی خطرناک کھیل ثابت ہو سکتا ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ امریکہ کی پی وائے ڈی کو اب تک فراہم کردہ حمایت و تعاون سمیت اب کے بعد کے اقدامات، ہماری دوستی، اتحاد، ماڈل شراکت داری اور حکمت عملی حصہ داری سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔ امریکہ کا یہ اقدام دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں بلکہ دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی مدد کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے وطن اور خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ تشکیل دینے والی کوششوں کے خلاف ترکی اپنے تحفظ کی خاطر کسی بھی قدم کو اٹھانے سے گریز نہیں کرے گا۔