امریکہ کا دہشت گردوں پر مشتمل نام نہاد فوج تیار کرنے کا یہ اقدام شام کی زمینی سا لمیت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ سرگئی لاوروف
امریکہ کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے پی وائے ڈی کے دہشت گردوں پر مشتمل، نام نہاد فوج تیار کرنے کے اقدام پر روس کی طرف سے بھی ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ روسی قومی خبرساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے متنبہ کیا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام شام کی زمینی سا لمیت کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس موضوع پر امریکہ سے تفصیلی بیان کے منتظر ہیں۔روسی ڈپلومیسی کے سال 2017 کے نتائج سے متعلق منعقدہ پریس کانفرنس میں سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ترکی کے لئے ضروری ہے کہ تیزی سے شامی شہر ادلب میں اپنے چیک پوائنٹ قائم کرے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے شام میں پیش رفت کا مشاہدہ کیا ہے اور اس وقت ترکی اور ایران کے ساتھ مل کر ایک ایسی کانفرنس کے انعقاد کی تیاریوں میں ہیں کہ جو شامی فریقین کو ایک جگہ جمع کرے۔روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے مزید کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ یہ قومی ڈائیلاگ مرحلہ جنیوا کے امن مذاکراتی مرحلے میں بھی معاون و مدد گار ثابت ہو گا۔