انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام،ٹرمپ کیخلاف تحقیقات شروع

انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام،ٹرمپ کیخلاف تحقیقات شروع

انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔ادھرٹرمپ نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے روسی مداخلت کی جعلی خبر کا کوئی ثبوت نہیں ملا تو اب انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔یہ خوب ہے ۔امریکی اخبارات واشنگٹن پوسٹ اور نیو یارک ٹائمز کے مطابق خصوصی تفتیشی افسر روبرٹ میولر اب ان امکانات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں کہ آیا موجودہ امریکی صدر نے انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی تھی۔ایسے الزامات اس وقت سامنے آئے تھے جب گزشتہ ماہ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی کو برطرف کر دیا تھا۔ایف بی آئی کے ایک اور سابق سربراہ میولر کو ٹرمپ کی سیاسی مہم کے روس کے ساتھ ممکنہ رابطوں کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Most Popular