لندن میں گرینفل ٹاورمیں لگنے والی آگ میں ہلاکتوں کی تعداد تیس ہوگئی ، جبکہ 76 افراد تاحال لاپتہ ہیں

لندن میں گرینفل ٹاورمیں لگنے والی آگ میں ہلاکتوں کی تعداد تیس ہوگئی ، جبکہ 76 افراد تاحال لاپتہ ہیں

لندن میں گرینفل ٹاورمیں آتشزدگی کےتین روزبعد لاپتہ افرادکے لواحقین آج بھی اپنےپیاروں کےمنتظرہیں،، لاپتہ افرادکی تعداد 76 ہے اور آگ بجھانے والے ادارے کےسربراہ کاکہنا ہے کہ ان میں سےکسی کے بھی زندہ بچنےکی امیدنہیں ہے,برطانوی ملکہ الزابتھ دوئم نے متاثرین سےملاقات کی،، اور مدادی کاموں کا جائزہ لیا،، چند افراد نے نعرے بازی بھی تاہم شہزادہ چارلس نےانھیں یہ کہہ کرخاموش کرایا،،کہ پریشان مت ہوں ، ہم واپس آئیں گے،برطانوی وزیراعظم ٹریزا مےنےواقعے کی تحقیقات کاحکم دیاہے۔۔ تاہم ٹریزامئے کومتاثرین سےملاقات نہ کرنے پر شدید تنقیدکا سامنا ہے, دوسری جانب میٹروپولیٹن پولیس کے کمانڈر سٹورٹ کنڈی کاکہناہے کہ افسوس ہےکہ ہرشخص کی شناخت نہیں ہو پائے گی۔ تاحال ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے یہ کہا جا سکے کہ آگ دانستہ طور پر لگائی گئی تھی

Most Popular