زمبابوے میں فوجی اقتدارکے باعث عوام بے یقینی کا شکار ہوگئے۔
زمبابوے کی فوج کی طرف سے ملک کا اقتدار سنبھالنے کے نتیجے میں عوام بے یقینی کا شکار ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق صدر رابرٹ موگابے حرارے میں اپنے گھر پر نظر بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ گریس مگابے نمیبیا فرار ہو گئی ہے۔ 93 سالہ موگابے 1980 میں زمبابوے کی آزادی کے بعد سے ملک کے سربراہ رہے ہیں۔ افریقی ممالک نے زمبابوے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کی فوج صورتحال کو واضح کرے۔ عالمی برداری نے بھی اس افریقی ملک میں فوج کی طرف سے اقتدار سنبھالنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔