امریکی ملک وینزویلا میں کئی ماہ سے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اختلافات جاری ہیں
امریکی ملک وینزویلا میں کئی ماہ سے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اختلافات جاری ہیں،، اب اقوام متحدہ بھی میدان میں آگیا،، اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیرس نے زور دیا ہے کہ وینزویلا کی حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات سے سیاسی بحران ختم کرنا چاہیے،، انہوں نے کہا کہ اس لاطینی امریکی ملک میں قیام امن کی خاطر مذاکرات ہی واحد راستہ ہے،، وینزویلا میں اپوزیشن نے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،، جبکہ حکومت مظاہروں کو کچلنے کی خاطر کریک ڈاؤن کر رہی ہے،، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عندیہ دے چکے ہیں کہ وینزویلا میں سیاسی بحران کی وجہ سے واشنگٹن عسکری راستہ اختیار کرنے پر غور کر سکتا ہے۔