شمالی کوریا کے تنازعے میں عسکری کارروائی ہولناک ثابت ہو سکتی ہے۔ امریکی کمانڈر
ایک اعلیٰ امریکی کمانڈر نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حوالے سے جاری تنازعے کے حل کے لئے عسکری کارروائی ہولناک ثابت ہو سکتی ہے تاہم شمالی کوریا کا جوہری ہتھیار تیار کرنا بھی امریکا کے لیے نا قابل قبول ہو گا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یو ایس جوائنٹ چیف آف اسٹاف میرین کور کے جنرل جوزف ڈنفورڈ نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اعلی سطحی امریکی مشیر اسٹیوو بینن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں۔جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں عسکری کارروائی کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔