افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے زیادہ تر علاقوں پر ان کا کنٹرول ہے اور وہ غیر ملکی افواج پر جلد فتح پا لیں گے۔

افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے زیادہ تر علاقوں پر ان کا کنٹرول ہے اور وہ غیر ملکی افواج پر جلد فتح پا لیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دور دراز علاقوں میں صرف طالبان ہی نظر آتے ہیں اور غیرملکی فوجی طالبان کے ڈر سے اپنے اڈوں تک محصور ہو گئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ غیرملکی فوجی اہلکار اپنے اڈوں سے باہر نکلنے سے بھی ڈرتے ہیں اور انھیں یقین ہے کہ غیر ملکی افواج کو افغانستان میں شکست ہو گی۔ ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ کہ وہ صدارتی انتخابات کو جعلی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی امیدواروں کے ساتھ ان کے کسی قسم کے تعلقات نہیں ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر طرف طالبان موجود ہیں اور تاریخی اعتبار سے افغانستان نے ہمیشہ قابض طاقتوں کو شکست دی ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular