اسرائیل فلسطین مذاکرات کی بنیاد مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا دو ریاستی حل ہونا چاہیے۔ فرانسیسی صدر

اسرائیل فلسطین مذاکرات کی بنیاد مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا دو ریاستی حل ہونا چاہیے۔ فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ امن عمل بحال کیا جائے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتین یاہو سے ملاقات کے بعد انہوں نے پیرس میں صحافیوں سے گفتگو میں زور دیا کہ اس مذاکراتی عمل کی بنیاد دو ریاستی حل ہونا چاہیے۔ ماکروں کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ پرامن طریقے سے رہنا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکراتی عمل کی بحالی کی کوششیں کامیاب ہو جائیں گی۔

Most Popular