سعودی مسافر کو دل کا دورہ، ترک طیارے کی قاہرہ میں ہنگامی لینڈنگ

سعودی مسافر کو دل کا دورہ، ترک طیارے کی قاہرہ میں ہنگامی لینڈنگ

ترکش ائیرلائنز کے ایک طیارے نے جدہ کے لیے پرواز کے دوران ایک سعودی خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ عرب ٹی وی چینل کے مطابق 49 سالہ خاتون وداد عمر استنبول سے ترکی کی فضائی کمپنی کی پرواز نمبر 69 کے ذریعے جدہ آ رہی تھیں۔پرواز کے عملہ نے پائلٹ کو خاتون مسافر کی خطرناک حالت کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔اس کے فوری بعد کپتان نے قاہرہ کے ہوائی اڈے کے حکام سے ہنگامی طور پر اترنے کے لیے رابطہ کیا تھا۔قاہرہ کے ہوائی اڈے پر طیارے کے اترنے کے فوری بعد ایک ڈاکٹر نے خاتون کو ابتدائی طبی امداد دی اور پھر انھیں علاج کے لیے ایک ایمبولینس کے ذریعے قاہرہ کے ہیلی پولیس ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

Most Popular