افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں100ے قریب طالبان ہلاک

 افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں100ے قریب طالبان ہلاک

امریکہ اور اتحادی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان میں کارروائی کرتے ہوئے ننگر ہار سمیت دیگر صوبوں میں آپریشن کلین اپ کیا گیا جس کے نتیجے میں 100 کے قریب طالبان جنگجو کے ہلاک اور 30 سے زائد کے زخمی ہوگئے ہیں،افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ننگرہار،نورستان، کپیسا، لوگر اور دیگر صوبوں میں آپریشن کلین اپ کیا گیا، جس کے بعد فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی قبضے میں لے لیا ہے، دوسری جانب امریکی سیکیورٹی فورسز نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں کیے گئے حالیہ آپریشن کلین اپ میں افغانستان میں داعش کے امیر ابو سید کو ہلاک کردیا گیا ہے جس کی ہلاکت سے داعشی جنگجوؤں کے حواصلے پست ہو گئے ہیں۔

Most Popular