کوئی بھی بڑا سائبر حملہ پوری دنیا کو ایک سو اکیس ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا سکتا ہے, انشورنس مارکیٹ للیوڈ

کوئی بھی بڑا سائبر حملہ پوری دنیا کو ایک سو اکیس ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا سکتا ہے, انشورنس مارکیٹ للیوڈ

سو ممالک پر ہونے والے ’وانا کرائی ‘ سائبر اٹیک کے دو ماہ بعد ، دنیا کی سب سے قدیم انشورنس مارکیٹ للیوڈ نے چھپن صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ شائع کی ہے، رپورٹ کے مطابق اگر اگلا سائبر حملہ کسی سروس پرووائیڈر پر ہوا تو اس کے نتیجے میں اوسطاً تریپن ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے، حملے کی شدت کے اعتبار سے اس کے نقصان میں کمی یا زیادتی ہو سکتی ہے،، اگر حملہ معمولی نوعیت کا ہوا تو اس سے پندرہ ارب ڈالر اور اگر شدید نوعیت کا ہوا تو ایک سو اکیس ارب ڈالر کا نقصان ہوگا،، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گلوبل سائبر اٹیک کا نقصان دو ہزار پانچ کے کترینہ طوفان سے بھی زیادہ ہوگا،، کترینہ طوفان میں ایک سو آٹھ ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا

Most Popular