اتحادی فوج نےشام میں تباہی کی داستانیں رقم کردیں، حلب مٹی کےڈھیر میں بدل گیا مسجد پرفضائی حملےمیں بیالیس نمازی شہید ہو گئے

اتحادی فوج نےشام میں تباہی کی داستانیں رقم کردیں، حلب مٹی کےڈھیر میں بدل گیا مسجد پرفضائی حملےمیں بیالیس نمازی شہید ہو گئے

شام میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے ادارے سیریین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شمالی شام میں صوبہ حلب کے شہر الجن میں ایک مسجد پر فضائی حملے کئے گئے، اس وقت نماز کیلئے مسجد میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، بمباری میں بیالیس نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے،،، تنظیم کے مطابق حملوں کے وقت امریکی، روسی اور شامی طیاروں نے علاقے پر پروازیں کیں،،، امریکی جنگی طیارے پہلے بھی اس علاقے میں باغیوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں،،،یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ایک دن پہلے دمشق کی ایک عدالت میں خودکش حملے کے نتیجے میں اکتیس افراد ہلاک ہوئے تھے, اطلاعات کے مطابق مارچ 2011 سے لے کر اب تک تین لاکھ شامی ہلاک ہو چکے ہیں، خانہ جنگی کے دوران ایک کروڑ دس لاکھ افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے

Most Popular