مصر کی بڑی دریافت میں بڑا یو ٹرن آگیا،چند روز قبل کچی آبادی سے ملنے والا مجسمہ فرعون رعمسیس دوم کا نہ نکلا

مصر کی بڑی دریافت میں بڑا یو ٹرن آگیا،چند روز قبل  کچی آبادی سے ملنے والا مجسمہ فرعون رعمسیس دوم کا نہ نکلا

مصر کی کچی آبادی سےچند روز قبل کیچڑ سے نکالے جانے والا مجسمہ فرعون رعمسیس دوم کا نہ نکلا،، ماہرین کے مطابق یہ مجسمہ فرعون رعمسیس دوم کا نہیں ہے،، تاہم یہ پسماتيک اول کا ہو سکتا ہے جس نے چھ سو دس قبل مسیح میں مصر میں حکومت کی تھی، مجسمہ ملنے کے بعد ماہرین کا خیال تھا کہ یہ مجسمہمصر کے مقبول ترین بادشاہ رعمسیس دوم کا ہے ، اور اس کو مصر کی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت مانا جا رہا تھا،، ماہرین نے بتایا کہ اس خیال کی وجہ اس مجسمے کا اس مندر کے پاس سے ملنا تھا جو رعمسیس سے منسوب ہے،، تاہم بعد میں اس بڑے مجسمے پر پسماتيک کے پانچ ناموں میں سے ایک کندہ کیا ہوا پایا گیا۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں مصری اور جرمن ماہرین آثار قدیمہ کی کوشش سے دریافت ہونے والے مجسمے کا وزن تین ٹن تھا۔

Most Popular