افغانستان کے شہر جلال آباد میں مسلح افراد نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر حملہ کردیا

افغانستان کے شہر جلال آباد میں مسلح افراد نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر حملہ کردیا

افغانستان کے شہر جلال آباد میں مسلح افراد نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک افغان گارڈ جاں بحق جبکہ 3 حملہ آور مارے گئے،فائرنگ کے نتیجے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے،، افغان میڈیا کے مطابق 4مسلح افراد نے افغانستان کے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر دھاوا بول دیا ،، فائرنگ کے تبادلے میں3 حملہ آور مارے گئے،، جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا،، حکومتی ترجمان کےمطابق 16 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Most Popular