ترک صدر رجب طیب اردوان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی

ترک صدر رجب طیب اردوان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی

ترک صدرطیب اردوان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی،، ترک صدروائٹ ہاؤس پہنچے تو صدر ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا،، ملاقات کے بعد دونوں صدور کی مشترکہ پریس کانفرنس میں طیب اردوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عالمی استحکام کی سخت ضرورت ہے،، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے امریکہ کے ساتھ تعاون بہت ضروری ہے، صدر ٹرمپ نے ترک صدر کو داعش اور کرد باغیوں کیخلاف جنگ میں حمایت کا یقین دلایا، انہوں نے کہا کہ امریکہ ترکی کو فوجی سازوسامان جلد فراہم کرے گا ،، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مسئلہ شام کے پرامن حل کیلئے ترک کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکی صدر نے ترک ہم منصب کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا،،

Most Popular