روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی ہم منصب کی جانب سے حساس معلومات کی فراہمی کی تردید کردی

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی ہم منصب کی جانب سے حساس معلومات کی فراہمی کی تردید کردی

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی ہم منصب کی جانب سے حساس معلومات کی فراہمی کی خبر کی تردید کردی، سوچی میں اٹلی کے وزیراعظم کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ وہ ثابت کرسکتے ہیں کہ امریکی صدر نے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کے ساتھ ملاقات کے دوران کوئی حساس معلومات نہیں دیں، انھوں نے کہا وہ اس دعوے کو ثابت کرنے کیلئے دونوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کا مسودہ دینے کیلئے تیار ہیں،، دس مئی کو وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ نے روسی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کی تھی، جس کے بعد واشنگٹن پوسٹ نے ان پر روس کو داعش کے خلاف حساس معلومات دینے کا الزام عائد کیا تھا، جبکہ صدر ٹرمپ نے بھی ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے اس اقدام کا دفاع کیا تھا

Most Popular