شمالی چین میں برڈ فلو کی پہلی مریضہ

شمالی چین میں برڈ فلو کی پہلی مریضہ

شمالی چین کے صوبے شانزی میں ایچ 7این 9 برڈ فلو کا پہلا مریضہ سامنے آئی ہے، یہ ایک چھیاسٹھ سالہ خاتون ہے جس کا نام زینگ بتایا جاتا ہے ، زینگ کا تعلق ڈاٹانگ سٹی سے ہے جو گذشتہ تین روز سے ہسپتال میں زیر علاج ہے، اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔مقامی انتظامیہ نے ڈاٹانگ سٹی میں حفاظتی انتظامات کیلئے کام شروع کر دیا ہے اور اس مرض کی مزید روک تھام کیلئے ٹیمیں علاقے میں روانہ کر دی گئی ہیں تا ہم ابھی تک کسی اور شخص نے اس بیماری کے اثرات نہیں پائے گئے ۔

Most Popular