پاک افغان سرحد پر باب دوستی تیرہویں دن بھی نہ کھل سکا

پاک افغان سرحد پر باب دوستی تیرہویں دن بھی نہ کھل سکا

افغان فورسز کی جارحیت کے بعد افغان حکام بھی مسلسل ہٹ دھرمی دکھانے میں مصروف ہیں، سرحد بند ہونے کی وجہ سے نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت تمام تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں، پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت صرف بیمار افغان شہریوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت دی جارہی ہے،،، اب تک ڈیڑھ سو سے زائد بیماری افغان شہری سرحد پار کر چکے ہیں،،دوسری طرف کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری کا عمل شروع نہ ہوسکا، علاقے میں کشیدگی برقرار ہے،سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقوں کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے، متاثرہ افراد سرحد سے دور عارضی کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں ، جہاں انہیں کھانے پینے کے علاوہ صحت کی بھی تمام سہولیات دی جارہی ہیں

Most Popular